ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / انڈیا انڈر 19 ٹیم نے انگلینڈ کا 5-0 سے صفایا کردیا؛ رقم کردی تاریخ

انڈیا انڈر 19 ٹیم نے انگلینڈ کا 5-0 سے صفایا کردیا؛ رقم کردی تاریخ

Thu, 17 Aug 2017 21:10:09  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،17اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم نے اپنا شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے پانچویں اور آخری انڈر 19 ون ڈے کرکٹ میچ میں انگلینڈ انڈر 19 ٹیم کو انتہائی دلچسپ میچ میں ایک وکٹ سے ہرا دیا۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے پانچ میچوں کی سیریز میں 5-0 سے تاریخی کلین سویپ کیا ہے۔اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم نے پہلی بار 5 میچوں کی سیریز کو 5-0 سے جیت لیا ہے، اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی انڈر 19 ٹیم دنیا کی پانچویں ایسی ٹیم بن گئی ہے، جس نے 2 ممالک کی سیریز کا 5 -0 سے خاتمہ کیا ہو۔ہندوستان نے اس سے پہلے دو میچوں کی انڈر 19 ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے جیت درج کی تھی۔اس مقابلے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نو وکٹ پر 222 رنز بنائے، جس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم نے 49.2 اوور میں نو وکٹ پر 226 رن بنا کر اپنا فتوحات جاری رکھی۔ انگلینڈ کی طرف سے لیام بینکس نے 51 رن بنائے جبکہ ہیری بروکس نے 49 رن بنائے۔

ٹیم انڈیا کی جانب سے لیگ اسپنر راہل چاہر نے 63 رن دے کر چار اور بائیں ہاتھ کے اسپنر ابھیشیک شرما نے 33 رن دے کر تین وکٹ لئے۔ کپتان پرتھوی شا (46 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رن) نے ہندوستان کو تیز طرارار آغاز دلایا لیکن جب اسکور 87 رنز تھا تب وہ آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے باقاعدہ وقفے میں وکٹ گنوائے۔ دیسائی نے 44 اور ایس رادھا کرشنن نے 30 رنز بنائے لیکن ایک رن کے اندر میں تین وکٹ گنوانے سے اسکور نو وکٹ پر 217 رن ہو گیا۔کملیش ناگریوٹی (ناٹ آووٹ 26) نے ایسے میں ایک سرا سنبھالے رکھا اور آخری اوور میں فتح چوکا لگایا، جس سے ہندوستان نے انڈر 19 ٹیسٹ کے علاوہ پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں بھی کلین سوئپ کرکے دورے کا شاندار اختتام کرنے میں کامیاب رہا۔


Share: